News کاروان ناجیہ

Views: 2983

مرکزی ماہانہ درسِ قرآن میں حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالیٰ(بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ) کا خطاب

مرکزی ماہانہ درسِ قرآن میں حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالیٰ(بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ) کا خطاب

  05 فروری 2017 کو روحانی درسگاہ کاروانِ ناجیہ چکوال میں منعقد ہونے والےمرکزی ماہانہ درسِ قرآن میں حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالیٰ(بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا! کہ فرقہ پرستی اور نفاق کے ساتھ ساتھ جادوںگروں اور عاملوںنے بھی دین اسلام کو نقصان پہنچایا ۔خضروموسیٰ کے لباس میں ہزاروں رہزن اُمتِ مسلمہ کو لوٹ رہے ہیں۔ نام نہاد علماء شہرت اورذاتی مفادات کے حصول کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ جولوگ نفاق اور فرقہ واریت کو پھیلائیں اُن سے دور رہیں۔ جعلی پیروں اور عاملوں کو گھروں میں گھسنے نہ دیں، جعلی پیروں اور عاملوں سے اپنے اہل خانہ اور بچوں کو بھی باخبر رکھیں۔یہی لوگ نفاق اور فرقہ واریت کو پھیلا کر دین اسلام میں غیر اسلامی رسومات اور بدعات شامل کر کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں تاکہ اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔
    خطاب کے دوران آپ مدظلہ العالی نے فرمایاکہ انسان کی خلقت کا مقصد فقط آزمائش ہے جو انسان بندگی کے دائرےمیںزندگی گزارتا ہےاللہ پاک اس سے راضی ہوجاتے ہیں اور جس سے اللہ پاک راضی ہوجائیںتوایسے انسان سے زمین و آسمان کی تمام مخلوقات محبت کرنے لگتی ہیں اور اس انسان کے دل کو باقی تمام مخلوقات کے خوف سے حقیقی طورپر نجات عطا فرما دیتے ہیں۔
    آپ مدظلہ العالی نےوطن پرستی ،لسان پرستی ،قوم پرستی ،نسل پرستی اور فرقہ پرستی کی نفی کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک معزز شخص وہ ہے جو متقی و پرہیزگار ہو۔درسِ قرآن کی اختتامی دعا میں مرکزی روحانی درسگاہ کے وسیع عریض حال میں موجود محفل کے شرکاءکی گریہ وزاری کے رقت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ملک پاکستان کی سربلندی اور حضرت علامہ پیر علائو الدین صدیقی  ؒ کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طورپر دعا بھی کی گئی۔
 

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.