News کاروان ناجیہ

Views: 11402

ویلنٹائن ڈے، فحاشی کو فروغ دینا اور اظہارِ بے شرمی کی رسم

 ویلنٹائن ڈے، فحاشی کو فروغ دینا اور اظہارِ بے شرمی کی رسم

ویلنٹائن ڈے کیاہے۔۔۔؟
     ایک پادری جس کا نام ویلنٹائن تھا تیسری صدی عیسوی میں رومی بادشاہ کلاڈیس ثانی کے زیرِ حکومت رہتا تھا۔اس نے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے درمیان زنا کو جائز قرار دیا تھا ۔اس بات پر اُس وقت کے بادشاہ نے14 فروری کواس پادری کو پھانسی دے دی ۔ اس دن کی یاد میں اس کے ہم خیال اور عیاش نفس پرست لوگ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں۔
     افسوس صدافسوس کہ اب دین اسلام سے بے خبر نام نہاد مسلمانوں نے بھی اس بے حیا اور بے شرم نسل کی طرح اس دن کو منانا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے

ارشاد باری تعالیٰ ہے جس کامفہوم یہ ہے
    مسلمان مردوں سے آپ کہہ دیجئے۔۔! کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہی ان کیلئے پاکیزگی ہے لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے باخبر ہے اور مسلمان عورتوں سے بھی کہیں کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنےدیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں (سورۃ النور)
     رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے  
    جو شخص جس قوم کی مشابہت کرے گا وہ انہی میں سے ہوگا۔( ابودائود)
     جو لوگ ویلنٹائن ڈے دوسروں کی بہن ،بیٹیوں کے ساتھ منانے کے منصوبے بنا رہے ہیں ان کے لیے لمحہِ فکریہ یہ ہے کہ اگرتم کسی کی بہن اور بیٹی کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منائو گےتو پھر کوئی دوسرا شخص آپ کی بہن ،بیٹی کے ساتھ بھی یہ دن منانے کیلئے منصوبہ بنا رہا ہو گا۔
     بہت سی مہلک بیماریاں جن میں ایڈز،خاندانی ناچاقی ،طلاق ،خودکشی ،شرعی حدود سے تجاوز ،جنسی تشدد، نفس کی غلامی اور دیگر وحشیانہ اعمال کی بنیاد یہودی سازشوں کی پیروی کرناہے۔اس دن کو منانا گناہ کو فروغ دینا اجتماعی جرم اور گناہ کبیرہ ہے۔ اُمت مسلمہ سے درخواست ہے کہ اس منحوس رسم کی حقیقت سے اپنے آپ اور دوسروں مسلمان بھائیوں کو آگاہ اور اجتناب کرنے کی تلقین کریں بصورت دیگر ہماری آنے والی نسلوں میں حیاء اور ادب واحترام ختم ہوجائے گا اور تباہی و بربادی سے نجات بھی ناممکن ہو جائے گی۔ بحثیت ِ مسلمان اس بے شرمی کی رسم کی جتنی مذمت ہوسکے کرنی چاہے ۔ اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلنےاور غیر شرعی رسومات سےاجتناب کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.