News کاروان ناجیہ

Views: 9340

آج مساجد زیب و زینت سے مزین لیکن ہدایت کے نور سے خالی ہو چکی ہیں۔سرپرستِ اعلی کاروان ناجیہ

 آج مساجد زیب و زینت سے مزین لیکن ہدایت کے نور سے خالی ہو چکی ہیں۔سرپرستِ اعلی کاروان ناجیہ

        کاروان ناجیہ کے زیرِ اہتمام مرکزی روحانی درسگاہ چکوال (پنجاب،پاکستان)میں ہونے والی روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی(بانی وسرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ) نے فرمایا کہ آج مساجد زیب و زینت سے مزین لیکن ہدایت کے نور سے خالی ہو چکی ہیں کیونکہ نام نہاد علماء نے اللہ تعالی کے گھر کو صرف اپنے مسلک اور فرقہ کے پیروکاروں تک محدودکر رکھا ہےجیسے ان کی ذاتی ملکیت ہو۔علم کثیر لیکن اثرو تاثیر نظر نہیں آتا۔ تقاریر اور دعوے تو بہت ہیںلیکن وہ کلام میسر نہیں جس سے دل ہدایت کے نور سے منور ہوجائیں۔

        آپ مدظلہ العالی نے طالبین ِ حق کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی اکرمﷺ کا بہترین معجزہ مردہ دلوں کو زندہ کرنا اور گمراہ لوگوں کوصراطِ مستقیم کا مسافر بنانا تھا۔ آج ہمیں ضرورت اس امر کی ہےکہ اُن وارثین رسول کو تلاش کرلیں جن کی نگاہ سے روح کو تقویت ،مردہ دلوں کو حیات نو،ناپاک دلوں کو پاکی ، غافل دلوں کو بیداری اور تاریک دلوں کو روشنی نصیب ہوتی ہے۔

        آپ مدظلہ العالی نے مزیداس پروضاحت کرتےہوئے فرمایا کہ ہر چیز کا اثر موجود ہے جیسا کہ پانی پیاس کو بجھا سکتا ہے ۔ڈسپرین کی گولی سر درد کو ختم کر سکتی ہے۔سورج جب طلوع ہوتاہے تو رات کے اندھیرے کو ختم کر سکتا ہے تو مومن کی محبت بھری نگاہ سے انسان کو محبتِ الٰہی اوراتباعِ رسول ٰﷺ کیوںنصیب نہیں ہوتی؟جیسا کہ فرمان ہے ـ'' مومن کی فراست ڈرو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے''
     وہ مردانِ خدا کدھر ہیں جن کی نگاہ کیمیا، دل پر سوز اور کلام مسیحاہومولانا روم ؒ نے کیا خوب فرمایا۔
                                                              آنان کہ خاک را بیک نظر کیمیاکنند
                                                               کی  بود  کہ  گوشہ چشمی بہ ماکنند؟

        حاضرین محفل کو مخاطب کرتے ہوئےآپ مدظلہ العالی نے فرمایا کہ حقیقی ساربان وہی ہے جو کاروان کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچا دے۔ آقا کی اُمت ایک کاروان کی مانند ہے اور وارثین رسولﷺ اس کےساربان ہیں۔جو لوگوں کووَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا۔ پر عامل بنا دے اُس کاروان کا ساتھ دینا ہمارا اولین فرض ہے۔ اورجو لوگ مسلک اور فرقہ پرستی کو ہوا دے کر انتشار پھیلاناچاہتے ہیں اُن سےکنارہ کشی اختیار کریں۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ نہ فساد پھیلاؤ زمین میں اس کی اصلاح کے بعد اور دعا مانگو اس سے ڈرتے ہوئے اور امید کرتے ہوئے بیشک اللہ کی رحمت قریب ہے نیکو کاروں سے۔

        آپ مدظلہ العالی نے فرمایا میں حسب و نسب کو دین اسلام پر ترجیح نہیں دیتا۔ میں غلام مصطفیﷺ ہوں، عشق مصطفیﷺ میری دنیا ، دولت ، عزت اور شان و شوکت بھی ہےاورتمام امتیازات کو مٹا کر آپ سب کوغلامانِ رسولﷺ دیکھنا چاہتا ہوں۔اللہ کے نزدیک عزت کا معیار کسی خاص قوم ، رنگ و نسل سے نہیں بلکہ تقوی اور پر ہیز گاری ہے۔خود کو برتر اور دوسروں کو کمتر نہ سمجھیں۔کسی انسان کی تحقیر نہ کریںکیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔

                                                                 اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ
             تم میں سے زیادہ معزز اللہ کی بارگاہ میں وہ ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے بیشک اللہ تعالیٰ علیم (اور) خبیر ہے

        اگر آج ہم حقیقتِ دین اسلام کو دنیا بھر میں ثابت کرنا چاہتے ہیں تو آقا دوجہان حضرت محمد ِ مصطفی ﷺکی حقیقی اتباع کو اپنے عمل و کردار سے زمانے کے سامنے پیش کرنا ہوگااور ثابت کرنا ہوگا کہ مسلمان کے قول و فعل میں تضاد کی کوئی گنجائش نہیں۔ان باتوں کا اظہاربانی و سرپرستِ اعلی کاروان ناجیہ نے 9 اپریل 2017 کو روحانی درسگاہ کاروان ناجیہ چکوال میں ہونے والی روحانی محفل میں کر رہے تھے۔

یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔
ساری زندگی امن و محبت کا درس دینے والے لعل شہباز قلندر کی درگاہ لہو سے لال ہوگئی - 

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.