News کاروان ناجیہ

Views: 9978

تفرقہ بازی کی نفی کرکے اپنے دین کو اللہ کیلئے خالص کر لو۔ حضرت محمد ظفر منصوؔر مدظلہ العالی

 تفرقہ بازی کی نفی کرکے اپنے دین کو اللہ کیلئے خالص کر لو۔ حضرت محمد ظفر منصوؔر مدظلہ العالی

 

مبارک ہو ! دینِ محمدی ﷺ کے مخلصین کو جو ہدایت کے چراغ ہیں جن کی بدولت بڑے بڑے فتنوں کے اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔اپنے دین کو اللہ کیلئے خالص کرنے والوں کے تھوڑے سے عمل کا بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ حضرت محمد ظفر منصور کا ماہانہ اجتماع سے فکر انگیز خطاب۔

        چکوال(نامہ نگار) عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے مرکزی روحانی درسگاہ میں منعقد ماہانہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ پاک نے مسلمانوں کیلئے قرآن پاک اور انبیاء کرام کی آمد کے حوالہ سے روشن نشانیاں چھوڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ مبارک ہو مخلصین کو ، یہی لوگ ہدایت کے چراغ ہیں اور ان سے بڑے بڑے فتنوں کے اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہوجائیں ۔    

        حضرت محمد ظفر منصوؔر مدظلہ العالی نے یہ بھی فرمایا کہ اپنے دین کو اللہ کیلئے خالص کر لیاجائے تو تھوڑا سا عمل بھی بہت زیادہ فائدہ دے گا ۔انہوں نے تفرقہ بازی کو سخت نقصان قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ تفرقوں میں بٹ جانے والے دین محمدی ﷺ کو رسوا کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسا رہنما تلاش کریں جس کی نیت پاک ہو اور اس کے افکار، گفتار اور کردار عین روح اسلام ہو ۔ 

        مرکزی روحانی درسگاہ کے ماہانہ اجتماع میں آئے ہوئے کثیر تعداد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ  اُمت  وحدت کا مشن لے کر مصروف عمل ہیں اور وہ اس مشن کی تکمیل کرکے رہیں گے ، اجتماع کے آخر میں کاروانِ ناجیہ کے سرپرستِ اعلیٰ نے عالمِ اسلام، پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔
آئیں اپنے رحیم رب سے وفا کر لیں۔ روٹھے ہوئے رب کو منا لیں۔ اپنے حبیبﷺ کی خوشنودی حاصل کر لیں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.