News کاروان ناجیہ

Views: 7873

شہدائے کربلا نے دینِ اسلام کے اُجڑتے ہوئے گلشن کی اپنے پاک خون سے ایسے آبیاری کی کہ رہتی دنیا تک کے آنے والے مسلمانوں کو سرشار کر دیا۔اور آج اُمت ِ مسلمہ اسلام کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے۔سرپرستِ اعلیٰ کارونِ ناجیہ

شہدائے کربلا نے دینِ اسلام کے اُجڑتے ہوئے گلشن کی اپنے پاک خون سے ایسے آبیاری کی کہ رہتی دنیا تک کے آنے والے مسلمانوں کو سرشار کر دیا۔اور آج اُمت ِ مسلمہ اسلام کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے۔سرپرستِ اعلیٰ کارونِ ناجیہ

      حضرت محمد ظفر منصور بانی و سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ نے شہادتِ امامِ حسین ؄  کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے فرمایا کہ سانحہ کربلا ایک مشترکہ اسلامی المیہ ہے جس کی یاد سے ہر دل غمگین اور آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں ۔ پاک اور مقدس حسینی خون نے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کویہ عملی درس دیاکہ ایک ظالم، فاسق و فاجر اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا اور ڈٹ کر مقابلہ کرناعظیم جہاد ہے۔

      در حقیقت نواسۂ رسول ﷺاور شہدا ئے کربلا کی شہادت اور اہلِ بیت کی بے مثال قربانیوں اور صبر و استقامت نےدینِ اسلام کو تجدید اور حیاتِ نو بخشی اور ہمیں یہ سبق دیا کہ منزل ِ مقصود تک پہنچنے کیلئے پختہ عزم اور استقامت کے ساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ شہدائے کربلا نے دینِ اسلام کے اُجڑتے ہوئے گلشن کی اپنے پاک خون سے ایسے آبیاری کی کہ رہتی دنیا تک کے آنے والے مسلمانوں کو سرشار کر دیا۔اور آج اُمت ِ مسلمہ اسلام کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے۔

      آج دنیا ئے اسلام گفتار و کردار میں تضاد ہے۔ہر طرف ظلم ،قتل،جھوٹ،فراڈ،کینہ ،حسد،دشمنی،بے حیائی اور دل آزاری جیسے جاہلانہ عمل کا بازار گرم ہے۔ مسلمانی صرف زبانی دعوے تک محدود ہے۔سیرت و کردار سے آج کا مسلمان کھوکھلا ہو گیا ہے۔اغیار کی پیروی میں گم ہو کر یہ بھول گیا ہے کہ اغیار کی رسم و رواج کے ساتھ مسلمانی کا دعویٰ منافقت کی دلیل ہے۔در حقیقت حسینیت اور یزیدیت حق و باطل پر ڈٹے رہنے والی دو متضاد قوتوں کا نا م ہے جو ہر زمانے میں کبھی موسیٰ ؈ و فرعون تو کبھی ابراہیم ؈ و نمرود کی شکل میں ظاہر ہوتی رہتی ہیںمگر حقیقی فتح اور کامیابی آخر کار حق کے مقدر میں ہوتی ہے۔

      نیک نامی کی موت در حقیقت ابدی زندگی ہے جس کیلئے موت نہیں۔ غلامی ‘ اسارت اور بے حیائی کی زندگی سے موت ہزار گنا بہتر اور افضل ہے۔امام حسین ؄ اور آپ کے رفقاءکی شہادت در حقیقت دینِ اسلام کی روح اور حقیقی زندگی ہے۔حضرت امام حسینؓ عالی مقام اپنے نانا اور ہمارے رہبرو پیشوا نبی کریم ﷺ کی سیرت و کردار کا عکسِ جمیل ہیں۔آج بحثیت مسلمان ہمیں حسینیؓ کردار(  عدل،سچائی،دلجوئی،رحم،غیرت ایمانی اور خلقِ عظیم )کو اپنانا ہو گا۔تب ہی ہماراامام حسین ؓ عالی مقام کے ساتھ عشق و محبت کا دعویٰ سچاثابت ہو گا۔بصورتِ دیگر اگرہم نے یزیدی کردار( یعنی ظلم ،جھوٹ،بے حیائی ،دل آزاری ،عیاشی) اور اغیار کی پیروی کی اور زبانی عشق و محبت کا دعویٰ حضرت امام حسین؄ کے ساتھ ہو تو ہمیں نامرادی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔اس لئے کہ محبت کا ثبوت محبوب کے نقشِ قدم پر چلنا ہے۔

یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔
سیدنا حضر ت عمر فاروقِ اعظمؓ کو یقین ہوگیا کہ میری خواہش پوری ہوگی۔۔۔!

     تمام اسلامی عقائد کے پیرو کاروں بالخصوص ذاکرینِ اہلِ بیت اور مذہبی قائدین سے التماس کرتا ہوں کہ وہ اپنی تحاریر و تقاریر میں لوگوں کو اُسوۂ حسینیؓ عملی طور پر اپنانے کی تلقین کریں اور شہادت امامِ حسین؄ کے مقاصد کو واضح کریں۔ اپنے مذہبی مراسم کو محبت اور عقید ت سے منانا آپ کا حق ہے لیکن دوسروں کے عقائد پر ضرب لگا کر ان کی عقیدت کو مجروح کرنا ایک ناپسندیدہ فعل ، عظیم جرم اور گناہِ کبیرہ ہے۔کیونکہ زبان اور قلم کی لغزش سے متحدقومیں منتشر اور برباد ہو گئیںجبکہ محبت اور دلجوئی سے منتشر امت متحد ہو سکتی ہے۔امن و امان قائم رکھنا ہر مسلمان کا اوّلین فرض ہے کیونکہ دینِ اسلام امن ،تحفظ اور سلامتی کا دین ہے۔  

     آپس میں اتفاق اور اتحاد مسلمانوں کو منزل و مقصود پر فائز کر سکتاہے ۔اس لیے کہ دینِ اسلام پر متحد ہونا اللہ کی رحمت کا خیمہ ہے اور جو بھی مسلمان اس خیمہ کے اندر پناہ لیتا ہے وہ دنیاو مافیا کے مصائب اور تکالیف سے نجات پالیتاہے ۔ الغرض انسانی جانوں کا تحفظ اور امن وامان کوبر قرار رکھنا صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ ہر با شعور اور با ضمیر مسلما ن کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سے التجاء ہے کہ ہمارے دلوں کو کینہ،حسداورکدورت سے پاک فرما دے اور تمام اسلامی ممالک بالخصوص ملکِ پاکستان میں ایسا امن ،محبت اور بھائی چارے کی فضا پیدا فرمادے جس سے آپس میں چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں اور اختلافات دور ہوجائیں اور شر جنگ، تشدد اور خون ریزی سے اللہ ہمیں نجات عطا فرمائے اور سیرت ِ رسول ﷺ اور حضرت امامِ حسینؓ کی قربانی کیوجہ سے ہمارے اندر مسلک پرستی اور فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ فرمائے ۔  (آمین)


    

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.