News کاروان ناجیہ
حق آنے اور باطل مٹنے والا ہے پاکستان کو نور کا مینار بنائیں گے ۔حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی
حق آنے اور باطل مٹنے والا ہے پاکستان کو نور کا مینار بنائیں گے ۔حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی
ہم نے حکمت اور تدبیر کا راستہ چھوڑ دیا جس کی بنا پر اُمت ِ مسلمہ زوال پذیری کا شکار ہے ہمیں اپنے کردار سے امین اور مومن بننا ہوگا۔ خطاب
چکوال(نامہ نگار) عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ماہانہ روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے بانی حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کے سینے کو دین اسلام سے منور فرمایا اور یہ ارشاد فرمایا کہ اے میرے محبوب لوگوں کو حکمت و تدبر سے اسلام کی طرف دعوت دو جس پر نبی اکرم ﷺ نے حکمت و تدبیر اختیار کر کے لوگوں کو دعوت دی اور رسالتﷺ کاحق ادا کیا ۔
حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے ماہانہ روحانی محفل میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم حکمت و تدبیر سے بہت دور ہیں ان حالات میں خبردار رہیے کہ کوئی نفس پرست ملاں ،کوئی عیاش اور فحش پیر آپ لوگوں کو گمراہ نہ کر دے، انہوں نے فکر انگیز خطاب میں یہ بھی کہا کہ یہ کارواں میرے نبی اکرمﷺ کی آواز ہے یہ مصطفوی اذان ہے اور حق آنے ،باطل مٹنے والا ہے، باطل مٹ جائے گااور حق غالب ہو جائےگا۔انہوں نے کہا کہ حق کے راستے میں دنیا کی کوئی طاقت اب رکاوٹ نہیں بن سکے گی اور کاروانِ مصطفویﷺ اس مقام تک پہنچ گیا ہے کہ کوئی رکاوٹ اس کا راستہ نہیں روک سکے گی۔
یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔
شہدائے کربلا نے دینِ اسلام کے اُجڑتے ہوئے گلشن کی اپنے پاک خون سے ایسے آبیاری کی کہ رہتی دنیا تک کے آنے والے مسلمانوں کو سرشار کر دیا۔اور آج اُمت ِ مسلمہ اسلام کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے۔سرپرستِ اعلیٰ کارونِ ناجیہ
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ پاکستان کو نور کامینار بنانا ہے انہوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ ہمیں منافقین اور مشرکین سے اس ملک اور قوم کو نجات دلانا ہے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ آج آپ کے پاس موقع ہے اس آواز کو سنو۔ لبیک کہو کیونکہ بعد میں آپ کو یہ آواز سنائی نہیں دےگی انہوں نے دعائیہ انداز میں کہا کہ یا اللہ میرےجسم کو اتنا بڑا بنا دو کہ اس سے سارا دوزخ بھر جائےاور اس کے بدلے میں عاشقانِ رسولﷺ کو معاف فرما دے ۔انہوں نے مصطفی ﷺ کی پیروی کرنے والوں پر رحمت کی دعا کی ۔
آپ نے فرمایا کہ ہم نے اندھیروں کو مٹا کر اس ملک میں اجالا لانا ہے اور جن کو پاکستان کا مقصد کیا ہے لاالہ الا اللہ بھول چکا ہے ان کو یہ سبق پھر سے یاد کرانا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا فانی ہے اور لوگ ظالم ہوگئے ہیں انہوں نے ہمت ،جرات اور غیرت کے ساتھ اس قوم کے دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ترغیب دی اور کہا کہ ہم ایسا کردار بنائیں کہ دنیا کے کسی کونے میں بھی جائیں تو لوگ ہمیں امین اور مومن سمجھیں ، حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے روحانی محفل کے اختتام پر ملک ِ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
