News کاروان ناجیہ
اللہ اپنے محبوب سے بہت پیار کرتاہے اور فرماتاہے اے میرے محبوبﷺ میں جتنا آپؐ پر مہربان ہوں اتنا ہی آپؐ کی اُمت پر بھی مہربان ہوں۔سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کا اٹک میں تاریخی اجتماع سے خطاب۔
اتباع رسول ﷺ کے سوا کوئی بھی راستہ دین کی طرف نہیں جاتاہے ۔حضرت محمدظفرمنصور مدظلہ العالی
اللہ اپنے محبوب سے بہت پیار کرتاہے اور فرماتاہے اے میرے محبوبﷺ میں جتنا آپؐ پر مہربان ہوں اتنا ہی آپؐ کی اُمت پر بھی مہربان ہوں۔ نبی اکرمﷺ ایسا آئینہ ہیں جس میں معرفتِ خدا نظر آتی ہے۔سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کا اٹک میں تاریخی اجتماع سے خطاب۔
چکوال(پ،ر) اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ اے میرے محبوب ﷺ آپ کی اُمت خیرالامت ہے ، اے میرے محبوبﷺ آپ کی رسالت اور محبوبیت کو ظاہر کرنے کیلئے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ، اے محبوبﷺ آپ کی شان پر قربان ،آپ ﷺ کے ناز پر قربان جو اللہ آپ سے کرتاہے ان خیالات کا اظہار عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت محمد ظفر منصور نے اٹک میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ اللہ پاک خود فرماتاہے کہ جنس و انس اور ملائکہ مَیں آپ ؐ پر دورود بھیجتا ہوں تم بھی بھیجو، اللہ پاک یہ بھی فرماتاہے کہ اے میرے محبوبﷺ میں جتنا آپ ؐ پر مہربان ہوں اتنا ہی آپ ؐ کی اُمت پر مہربان ہوں ۔
حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے کہا کہ اتباع رسولﷺ کے سوا کوئی بھی راستہ اسلام کی طرف نہیں جاتاہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ خود فرماتاہے کہ اے میرے محبوبﷺ جو آپ سے محبت کرتاہے میں خدا اُس سے محبت کرتاہوں اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں حضرت محمدِ مصطفی ﷺ کی اتباع کرنی ہوگی اسی میں ہماری کامیابی ہے
یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔ہم تمام تر عبادات کی ادائیگی کے باوجود معرفتِ الہٰی سے دور کیوں ہیں کیا یہ بڑا نقصان نہیں ہے؟۔ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی (بانی و سرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ)
انہوں نے سالانہ اتباع کے ہزاروں شرکاء کو نبی اکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی اور خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اُمت مصطفی ﷺ کو اغیار کے مکروفریب سے نجات عطا فرمائے ۔اٹک شہر میں منعقد ہونے والے سالانہ روحانی اجتماع میں مقامی سیاسی بھر پور شرکت کی اور حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی کے روحانی اور فکر انگیز خطاب کو دلجمی سے سنا۔
