News کاروان ناجیہ

Views: 6392

اگر ایک متحد اور یک جان اُمت کو منتشر کیا جا سکتا ہے تو متفرق اور منتشر اُمت کو متحد کرنا ناممکن نہیں بشرطیکہ ہمارے وجود کی دنیا یعنی نیت ،گفتار اور کردار میں یگانگی ہو ۔

اگر ایک متحد اور یک جان اُمت کو منتشر کیا جا سکتا ہے تو متفرق اور منتشر اُمت کو متحد کرنا ناممکن نہیں بشرطیکہ ہمارے وجود کی دنیا یعنی نیت ،گفتار اور کردار میں یگانگی ہو ۔

حقیقی علم وہ ہے جس سے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوں۔
    علم کا اثر ،برداشت ،خلق ِ عظیم ، عفو درگزر ، عدل و انصاف ، حق پرستی اور سچائی ہے۔
    حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے گزشتہ روز اتحاد بین المسلمین میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ! ہمارے تمام مسائل کا حل اُمت مسلمہ میں باہمی یک جہتی ، اسوہ حسنہ پر عمل اور دین اسلام کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ آپ مدظلہ العالی نے فرمایا ! اگر ایک متحد ااور یک جان اُمت کو منتشر کیا جا سکتا ہے تو متفرق اور منتشر اُمت کو متحد کر نا ناممکن نہیں ہے ۔ بشرطیکہ ہمارے وجود کی دنیا یعنی نیت ،گفتار اور کردار میں یگانگی ہو۔ قرآن عظیم الشان اور تعلیمات نبوی ﷺ کا مقصد یہ نہیں کہ ہم مختلف فرقوں ، مسلکوں اور تنظیموں میں تقسیم ہو جائیں بلکہ اللہ تعالیٰ ، رسول اللہﷺ اور قرآن ِ عظیم الشان کا ہم سے تقاضا یہ ہے کہ ہم فرقہ پرستی سے بالا تر آپس میں متحد اور یک جان ہو کر دین اسلام کو اپنائیں ۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور تکمیل انسانیت کیلئے آپ ﷺ کو دین مبین اسلام سے نوازا ۔دین اسلام تمام بنی نوع انسان کیلئے مکمل ضابطہءِ حیات ہے ۔ دین اسلام وہ واحد راستہ ہے جس میں انسان کیلئے دنیا وآخرت میں نجات اور کامیابی ہے۔
    آپ مدظلہ العالیٰ نے مزید فرمایا کہ حقیقی علم وہ ہے جس سے معاشرے میںمثبت اثرات پید ا ہوں ، علم کا اثر حلم، برداشت ، خلق عظیم ، عفوو درگزر ،عدل و انصاف ، حق پرستی ،حق گوئی اور سچائی ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ دین ِ اسلام کی بدولت دشمن دوست بن گئے ،رہزن رہبر ،بے حیاء حیادار اور ظالم عادل بن گئے ۔ امیر و غریب ، آقا و غلام ، کالے و گورے اور عربی و عجمی کی تفریق ختم ہو گئی ۔ معاشرے میں عدل و انصاف ، مساوات ، محبت اور بھائی چارے کا نظام رائج ہو گیا ۔یہ دنیا ثانی جنت بن گئی ۔آج ہمیں بھی چاہیے کہ ہم تعلیمات نبوی ﷺ کا قرآن اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں اپنے وجود پر لاگو کر لیں ہماری اورتما م عالم انسانیت کی بقاء اور کامیابی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.