News کاروان ناجیہ

Views: 8334

اپنے وجود میں مثبت تبدیلی لانا حقیقی انقلاب کی بنیاد ہے

اپنے وجود میں مثبت تبدیلی لانا حقیقی انقلاب کی بنیاد ہے

انقلاب کا مقصد عدل وانصاف ،امن اور دوستی کا قیام ہے ۔مصطفویﷺ انقلاب کے بغیر دنیا میں قیامِ امن ناممکن ہے۔
    حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی بانی وسرپرستِ اعلیٰ عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ نے انقلاب کے موضوی پر میڈیا سے بات کرتے ہے فرمایا کہ انقلاب کی ابتداء اپنے ہی وجود میں مثبت تبدیلی لانے سے ہوتی ہے۔جب تک اپنے وجود کی دنیا میں تبدیلی رونما نہ ہو اس وقت تک دنیا میں انقلاب لانے کا دعویٰ بے بنیاد اور باطل ہے کیونکہ امن اور بدامنی باہر سے نہیں بلکہ انسان کے کردار سے معاشرے پر مسلط ہوتی ہے۔
    انقلاب اس بنیادی اور معنوی تبدیلی کا نام ہے جو کسی قوم کے افکا ر میں رونما ہو کر نہ صرف انکے خیالات کو نئی جہتوں سے نوازتی ہے بلکہ عمل و کردار کو بھی حسین بنا دیتی ہے ،اسکے برعکس اگر طاقت اور جبرو تشدد سے تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے تو اسکے اثرات عارضی ، ناپائیدار اور منفی ہوتے ہیں جیسے ہی طاقت کا غلبہ کمزور ہوتاہے جنگ ، بدامنی اور فساد پہلے سے بڑھ جاتا ہے۔ حقیقی انقلاب دراصل سیرتِ رسولﷺ کا مظہر بن کر دوسروں کے افکار اور کردار میں مثبت تبدیلی لانے کا نام ہے۔

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.