News کاروان ناجیہ

Views: 7782

دین ِ اسلام محبت ، اخوت ، وحدت ، ہم آہنگی اور امن کا درس دیتا ہے۔حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی

دین ِ اسلام محبت ، اخوت ، وحدت ، ہم آہنگی اور امن کا درس دیتا ہے۔حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی

جو معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہارہے ہین ان کا دینِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی
    حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی بانی وسرپرستِ اعلیٰ کاروانِ ناجیہ نے میڈیا کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ! دین اسلام محبت اخوت ، وحدت، ہم آہنگی اور امن کا درس دیتا ہے ۔ دین ِ اسلام میں فرقہ واریت کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔فرقہ وارانہ اختلافات کو بنیا د بنا کر جو لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں ان کا دین ِ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دین ِاسلام محبت ، عدل، برداشت ،رحم ، اتفاق وا تحاد کا درس دیتا ہے۔ قرآن اور سنتِ رسولﷺ مسلمانوں کا عظیم اثاثہ ہیں۔جب تک ان تعلیمات کو مسلمانوں نے اپنائے رکھا دنیا میں سرخرو اور کامیاب رہے۔ آج مسلمان ان تعلیمات کو چھوڑ کر ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں ۔ مسلمانوں کو مختلف فرقوں اور مسلکوں میںتقسیم کر کے ایک دوسرے سے لڑایا جارہا ہے ۔اس سازش کو سمجھنے اور ختم کرنے کیلئے آپس میں اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہ کی قدرت کے بعد مخلوق میں عظیم طاقت اتفاق ہے۔ مسلمان متفق و یکجان ہو کر نہ صرف موجودہ مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے کھویا ہوا وقار اور شان و شوکت دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 
    کاروانِ ناجیہ کے زیرِ انتظام ایک وسیع جامع مسجد اور روحانی درسگاہ کی تعمیر چکوال میں جاری ہے۔ یہ درسگاہ دین ِ اسلام کی سربلندی اورمسلم اُمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے ایک عظیم پلیٹ فارم ثابت ہو گی ۔ اس درسگاہ میں نوجوانوں کو ایسی تربیت دی جائے کہ وہ عملی زندگی میں دین ِ اسلام کی روشنی سے مستفید ہو سکیں گے۔
    آپ مدظلہ العالی نے مسلم اُمہ سے اپیل کرتےہوئےفرمایا کہ آپس کے اختلافات کو پس پشتِ ڈال کر آپس میں اتفاق و محبت کو رائج کریں تاکہ دین ِ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کیا جاسکے۔
 

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.