News کاروان ناجیہ

Views: 7569

سالانہ روحانی اجتماع چکوال 2013-11-24 ہیڈ لائنز خصوصی خطاب حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی

سالانہ روحانی اجتماع چکوال  2013-11-24   ہیڈ لائنز خصوصی خطاب حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی

مسلمان غیور ہے اس کے خمیر میں غلامی کا عنصر شامل نہیں لیکن آج حرص و ہوس نے ہمیں غیروں کا غلام بنا کر مختلف فرقوں اور گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ 
    پاکستان کی بربادی میں غیروں کی سازش شامل ہے لیکن اس میں آلہ کار ہم خود ہیں ۔ آج جو مصائب او رعذاب شیعہ اور سنی فسادات کی شکل میں ہم پر مسلط ہو چکا ہے۔ اس کی وجہ اسلام سے بغاوت ،فرقہ واریت ، تعصب اور گروبندی ہے۔
    میری نظر میں مسلمانوں میں قتل و خون ریزی ،شرو فساد کی بنیاد مختلف فرقوں اور مسالک کے اکابرین ،علماء،مشائخ اور ذاکرین کی فرقہ وارانہ تحاریر و تقاریر ہیں۔
    خبردار!شہدا کا خون اور مظلوموں کی عرش ہلا دینے والی آہ و فریاد ایک دن آپ سب کو ضمیر کی عدالت میں کھڑا ہونے پر مجبور کر دے گی ۔ 
    میں غوث ،قطب یا ابدال نہیں ہو ں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے قلوب کی پاکی اور اذہان کے زندر مثبت تبدیل لانے کی صلاحیت سے نوازا ہے اور یہ نعمت اُمت مسلمہ کی امانت ہے۔ 
    میں امن کا علمبردار اور جنگ کے خلاف جنگ ہوں ۔ میرا ہتھیار محبت ،تدبیر ،حکمت و دانائی اور قرآن و سنت پر عمل ہے۔
    میں سیاسی ،مذہبی اور سماجی لوگوں کیلئے خطرہ نہیں بلکہ کائنات کے ہر ذرے کا دوست ہوں۔
    میرے قلب میں حسد ،کینہ اور دشمنی کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ 
    اسلام نے کس صحابی کی شان میں گستاخی کی اجازت دی ہے؟ اہلِ بیت کا ادب ،احترام اور عقیدت ہم پر لازم ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ،حضرت عمر فاروق ؓ ،حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علیؓ دین اسلام کے چارستون ہیں ، سب کا ادب و احترام ہم پر لازم ہے۔

Karwan-e-Najia Advertisement
- Live Chat

8 PM to 9 PM (PST)

Refresh the page if the form is visible after submission.