اتوار 13 اکتوبر 2024 - اتوار, 9 ر بیع الثانی‬ 1446 IMG
Karwan e Najia Logo
News

موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔بانی و سرپرستِ اعلی حضرت محمدظفر منصور مدظلہ العالی

Jan-24 1110 Views

اسلام کی سر بلندی ، اُمت مسلمہ کی فلاح ہمارا عزم ہے۔ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی

کامیابی ہمیشہ اللہ کی مدد اور مخلصین کی بے لوث کاوشوں سے وابستہ  رہی ہے ۔اُمت مسلمہ کی بیداری کیلئے تعلیمات مصطفوی ﷺ کو عملی طور پر عام کرنا ہوگا۔
عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کےزیرِاہتمام مرکزی روحانی درسگاہ میں بانی و سر پرست اعلیٰ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی سے کاروان ناجیہ کےتمام ذمہ داران نے ملاقات کی۔

آپ مدظلہ العالی نے ان سےخطاب کرتےہوئے فرمایا۔۔! کہ ہمارا عزم اسلام کی سر بلندی اور اُمت مسلمہ کی فلاح و نجات ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں مضبوط ارادے اورمسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ کامیابی ہمیشہ اللہ کی مدد اور مخلصین کی بے لوث کاوشوں سے وابسطہ رہی ہے۔اُمت مسلمہ کی بیداری کے لئے تعلیمات مصطفی ﷺ کو عملی طور پر معاشرے میں عام کرنا ہو گا۔

 یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں 
اللہ رب العزت کےخاص فضل و کرم ،حضور نبی اکرمﷺکی نگاہِ شفقت اور اُمت ِ مسلمہ کی خصوصی دعائوںسےرو بہ صحت ہونے کے بعد۔۔۔!

 

  آپ مدظلہ العالی نے مزید فرمایا۔۔! کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ آخر میں ملک پاکستان کی بقاء و سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔