دفاعِ وطن کیلئےقومی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
چکوال (نیوز رپورٹر): عالمی روحانی جماعت کاروانِ ناجیہ کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع اور سالمیت کیلئے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اگر بھارت نے حملے کی جسارت کی تو کاروانِ ناجیہ ریاستِ پاکستان کی قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروانِ ناجیہ کے ہزاروں کارکن ملکی قیادت کے شانہ بشانہ اپنے ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے
کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت کا مشن وطن میں وحدت، اتفاق اور امن کا قیام ہے، اور یہ مشن پوری استقامت سے جاری رکھا جائے گا۔
حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وطن سے وفاداری اور یکجہتی کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اور کاروانِ ناجیہ اس فریضے کو ایک ایمانی جذبہ اور دینی ذمہ داری سمجھ کر نبھا رہا ہے۔
یہ خبر پڑھنے کیلئے اس پر کلک کریں
پاک بھارت کشیدگی حضرت محمد ظفر منصور مدظلہ العالی کا دو ٹوک پیغام